پونے سے عدالتی احکام پر 3کارکنوں کی گھرواپسی

پونے / ممبئی ۔ 30اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) پونے پولیس نے تین بائیں بازو کے انسانی حقوق کارکنوں کو ماؤسٹوں کے ساتھ مبینہ روابط کی بناء پر گرفتار کیا تھا ‘ کل پونے ہائیکورٹ نے انہیں ہدایت دی تھی کہ سپریم کورٹ کے احکام کے مطابق ان افراد کو گھر بھجوادینا چاہیئے ۔ چنانچہ تینوں مشتبہ افراد کو ان کے متعلقہ شہروں کو روانہ کرنے کے انتظامات رات دیر گئے کئے گئے اور تمام کارکن اپنے گھروں کو واپس پہنچ چکے ہیں ۔ پونے کے اسسٹنٹ کمشنر پولیس شیواجی پوار جو اس مقدمہ کے تحقیقاتی عہدیدار ہیں کہا کہ تینوں کارکن گھروں پر نظربند رکھے جائیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے سپنے پولیس عہدیدار اور ارکان عملہ کے علاوہ مقامی پولیس جس کا تعلق ان شہروں سے ہوگا ان کی قیامگاہوں پر تعینات کئے جائیں گے ۔ بائیں بازو کی جانب جھکاؤ رکھنے والے افراد کی ماضی کی تاریخ موجود ہے ۔ مصنف ورا ورا راؤ حیدرآباد میں آج شام اپنی قیامگاہ پر پہنچ گئے ہیں جب کہ دیگر کارکن ورنن گونسالویز اور ارون فریرا کو ممبئی میں بذریعہ سڑک روانہ کیا گیا ۔ وہ ممبئی کے مضافاتی علاقہ اندھیری میں تقریباً 7:30بجے صبح اپنی قیامگاہوں پر پہنچیں ۔ قانون داں سوسن ابراہام جو اُن کی بیوی ہے کہا کہ ورنن بحفاظت اپنی قیامگاہ پہنچے اور ہم نے ان کا استقبال کیا ۔ ہم نے پولیس سے درخواست کی ہے کہ ہماری قیامگاہ تک پہنچنے والی پوری سڑک کی ناکہ بندی نہ کی جائیں کیونکہ دیگر افراد جو اس عمارت میں مقیم ہیں خوفزدہ ہوجائیں گے ۔ فریرا کو ان کی قیامگاہ چرائی علاقہ متصلہ ضلع تھانے منتقل کیا گیا ۔ سپریم کورٹ نے کل حکم دیا تھا کہ پانچوں انسانی حقوق کارکنوں ‘ فریرا ‘ گونسالویز ‘ سدھا بھردواج اور گوتم نولکھا کو جنہیں کورے گاؤں ۔ بھیم تشدد کے سلسلہ میں گرفتار کیا گیا ہے 6ستمبر تک ان کی قیامگاہوں پر نظربند رکھا جائے ۔ اس بات کو ذہن نشین رکھا جائے کہ ناراضگی جمہوریت کا تحفظ کرتی ہے ۔سپریم کورٹ کے احکام کی تائید کرتے ہوئے پونے کی عدالت نے پولیس کو ہدایت دی تھی کہ راؤ ‘ گونسالویز اور فریرا کو ان کے گھروں کو واپس بھجوادیا ہے ۔ ٹریڈ یونین کی عہدیدار اور قانون داں بھردواج پہلے سے ہی اپنی قیامگاہ واقع فریدہ آباد پر اور شہری آزادیوں کے کارکن نولکھا اپنی دہلی کی قیامگاہ پر موجود ہیں ۔ راؤ گونسالویز اور فریرا کو جمعرات کی رات پونے منتقل کیا گیا تھا ۔ پونے پولیس نے منگل کے دن بائیں بازو کے نامور کارکنوں کی قیامگاہوں پر مختلف ریاستوں میں دھاوے کئے تھے اور پانچ افراد کو گرفتار کیا تھا ۔ راؤ حیدرآباد ‘ گونسالویز اور فریرا ممبئی ‘ بھردواج فریدآباد اور نولکھا دہلی میں تھے ۔ یہ دھاوے ایک اعلیٰ سطحی کانفرنس منعقدہ کورے گاؤں ۔ بھیم میں جو یہاں سے قریبی واقع ہے گذشتہ سال 31 ڈسمبر کو منعقد کی گئی تھی جس کی وجہ سے مبینہ طور پر اگلے دن تشدد ہوا تھا ۔ گرفتار شدہ کارکن سازش میں شامل تھے جس کا مقصد اعلیٰ سطحی سیاستدانوں کو نشانہ بنانا تھا ۔ جوائنٹ کمشنر پونے پولیس شیواجی راؤ بوڑکھے نے قبل ازیں تفصیلات کا انکشاف کئے بغیر اس کی اطلاع دی تھی ۔