پونم پربھاکر پر مجلس بلدیہ میئر کے الزامات بے بنیاد

کریم نگر ۔ 25مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کانگریس پارٹی کے مستقر صدر اربن بینک چیرمین کراراج شیکھر نے پریس کانفرنس میں کہا کہ کریم نگر کی ترقی کانگریس کے دور میں ہی رکن پارلیمنٹ پونم پربھاکر کی قیادت میں ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پونم پربھاکر ہیامبیڈکر بھون کی تعمیر کیلئے دس لاکھ روپئے ‘ اقلیتوں کیلئے 40لاکھ روپئے ۔ بی سی طلبہ کیلئے بی سی اسٹیڈ سرکل سنٹر ‘ پاسپورٹ آفس ‘ مرکزی تعلیمی سنٹر ‘ تروپتی جانے کیلئے ریلوے لائن کی شروعات کانگریس کے دورحکومت میں ہوئی ۔ انہوں نے کہا کہ ٹی آر ایس کے قائدین کو اس سلسلہ میں معلوم رہنا چاہیئے ۔ کانگریس دور کی ترقی کو زمانیوالے مجلس بلدیہ کے میئر سردار رویندر سنگھ بھی عام مباحث کیلئے تیار رہیں اور پولیس اسٹیشن میں 40مسائل کی شکایت درج کرچکے ہیں ۔ ان کے جوابات دینے کیلئے تیار ہیں ‘ کانگریس کارپوریٹرس فلور لیڈر گنڈے مادھوی مہیش نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ٹی آر ایس کے دو سالہ دور میں کسی قدر بدعنوانیاں ہوئیہیںکیا میئر اس سے بے خبر ہیں ۔ کانگریس کے دور میں ترقیاتی کام شروع کئے گئے یو۔ جی۔ ڈی فنڈس میں بدعنوانی ہوئی ہے لیکن کے سی آر کیوں فنڈس جاری کررہے ہیں ‘ ان سوالات کے جوابات میئر کو دینا ہوگا ۔ پونم پربھاکر پر الزامل گانے سے پہلے خود اپنا جائزہ لینا ہوگا اور اپنا محاسبہ کرنا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ میئر پونم پربھاکر کے خلاف جو بھی کہا ہے ہم اسکی مذمت کرتے ہیں ۔ اس پریس کانفرنس میں کارپوریٹر رمنا راؤ ‘ اجیت راؤ ‘ رنجن کمار ‘ بھومنا اور سرینواس گوڑ موجود تھے۔