نظام آباد ۔ /25 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) صدر مدرسہ گورنمنٹ ہائی اسکول خلیل واڑی آٹو نگر نظام آباد کی اطلاع کے بموجب اقلیتی بہبود ، حکومت تلنگانہ کے زیرسرپرستی مرکز تعلیمی ترقی برائے اقلیتی طبقات کے زیراہتمام T.S. POLYCET (پولی ٹیکنک انٹرنس ٹسٹ) میں شرکت کرنے والے اقلیتی امیدواروں کیلئے /2 اپریل 2018 ء تا /18 اپریل 2018ء تک مفت کوچنگ گورنمنٹ ہائی اسکول خلیل واڑی آٹو نگر نظام آباد پر دی جائے گی ۔ایسے اقلیتی امیدوار جو T.S. POLYCET کیلئے رجسٹریشن کرواچکے ہیں ۔ اس مفت کوچنگ سے استفادہ کیلئے اپنی درخواست 2 عدد پاسپورٹ سائز فوٹو Online Form کی نقل اور آدھار کارڈ کی نقل کے ساتھ 31-03-2018 تک گورنمنٹ ہائی اسکول خلیل واڑی آٹو نگر نظام آباد پر داخل کرسکتے ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبر 9666429104 ، 9550640235 پر ربط پیدا کرسکتے ہیں ۔