پولیو کے خاتمہ کیلئے عوام کا تعاون ضروری

کریم نگر میں ٹی سنتوش کمار ایم ایل سی کی مخاطبت

کریم نگر /24 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) پلس پولیو سے پاک سماج کی تشکیل ہو ایم ایل سی ٹی سنتوش کمار نے اتوار کو پلس پولیو کے موقع پر مقامی بوٹی راجارام کالونی میں اربن ہیلت سنٹر میں انہوں نے چھوٹے بچوں کو پلس پولیو کی خوراک پلاکر اس پروگرام کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ورلڈ ہیلت آرگنائزیشن ، روٹری کلب ، مرکزی و ریاستی حکومتیں اپنی مشترکہ طور پر دنیا میں پولیو کے خاتمہ کرنے کے مقصد سے پلس پولیو پروگرام کا انعقاد کر رہی ہے ۔ اس میں سب تعاون کرکے 0 تا 5 پانچ سال کے تمام بچوں کو پولیو کا خوراک پلاکر پولیو جیسی خطرناک مہلک بیماری کے شکنجے سے چھڑائیں ۔ انسان کے تمام اعضاء صحیح ہوں تو مکمل صحت رہے گی ۔ گذشتہ تین سال سے ایک بھی پولیو کا کیس درج نہیں ہوا ۔ یہ بہت خوش آئند بات ہے ۔ اس پروگرام میں شرکت کئے ریجنل ڈائرکٹر محکمہ صحت ایم مانکیہ راؤ نے کہا کہ پلس پولیو پروگرام کیلئے ضلع میں وسیع پیمانے پر انتظامات کئے گئے ۔ 0-5 سال کی عمر کے تمام بچے 431531 کی نشاندہی کی گئی ۔ دیہی علاقوں میں 2415 شہری علاقوں میں 425 مراکز قائم کئے گئے تاکہ تمام بچوں کو پولیو کی خوراک پلاسکے ۔

اس کے علاوہ دیہی علاقوں میں 71 شہری علاقوں میں 15 گشتی مراکز قائم کئے گئے 86 ٹرانسی پوئنٹس قائم کئے گئے ۔ 284 افراد سوپروائزرس 370 گاڑیوں کو اس پروگرام کیلئے دستیاب رکھا گیا ۔ ضلع میں 3526 بچوں کو جن کی عمر 0-5 سال ہے بچوں کو 269 ہائی رسک علاقوں کی حیثیت سے شناخت کی گئی ۔ تین دنوں تک اس پروگرام کو جاری رکھا جائے گا ۔ ریلوے اسٹیشنوں میں ، بس اسٹانڈوں میں اور زیادہ عوامی چہل پہل کے علاقوں میں گھر گھر جاکر اس پروگرام کو کامیاب کیا جائے گا ۔ اس پروگرام میں ڈسٹرکٹ میڈیکل اینڈ ہیلت عہدیدار کومرم بالو ، کریم نگر مجلس بلدیہ کے کمشنر رمیش ، ڈی آئی او ڈاکٹر علیم و دیگر نے شرکت کی ۔