پولیو کے بارے شعور بیداری مہم چلانے کا مشورہ

سرپور ٹاون 17 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرپور ٹاون مستقر کے سرکاری دواخانہ میں عوام میں پلس پولیو سے متعلق شعور بیداری مہم چلانے کی غرض سے ایک روزہ خصوصی اجلاس کا اہتمام کیا گیا۔ اس اجلاس میں لونوپلی ڈاکٹر کماری سوچترا، ایم پی ڈی او ایم اے علیم، ڈاکٹر اکیل چند کے علاوہ آنگن واڑی ورکرس، آشا ورکرس ،اکشرا ولیج کوآرڈینیٹرس کے علاوہ میڈیکل عہدیداروں کی کثیر تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر ایم پی ڈی او ایم اے علیم نے کہا کہ پلس پولیو خوراک پلانے سے چھوٹے بچوں کی حفاظت ہوتی ہیں ۔ اس لئے انہوں نے کہا کہ 1996 سال میں چھوٹے اور کمسن بچوں کی صحت کی حفاظت کیلئے پلس پولیو پروگرام کا قیام عمل میںلایاگیا تھا تا کہ پولیو کے ذریعہ ہونے والے اثرات کا کوئی اثر نہ ہو اور اس لئے پلس پولیو کے خوراک کا 0.5 سال کے اندرون کے عمر کے بچوں کو استعمال کرنے سے چھوٹے بچوں کی صحت اچھی رہتی ہے اور چھوٹے بچوں کو معذور ہونے کا خطرہ نہیں رہتا ہیں ۔

اس لئے 19 جنوری تا 21 جنوری منعقد ہونے والے پلس پولیو پروگرام میں 0.5 سال کے اندرون کے عمر کے بچوں کیلئے خوراک پیلانے کیلئے پلس پولیو کے 42 پولیو سنٹروں کا اہتمام کیا گیا ہے تا کہ تمام علاقوں میں عوام کو سہولت مل سکے ۔ اس موقع پر انہوں نے متعلقہ عہدیداروں اور ذمہ داروں کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ گاوں گاوں اور گلی گلی جاکر پلس پولیس کے بارے میں تشہیر اور عوامی شعور بیداری مہم چلانی چاہئے تا کہ عوام پلس پولیس کی اہمیت کے بارے میں جان سکے۔ اس لئے زیادہ سے زیادہ عوام میں مہم چلاتے ہوئے پلس پولیس کا استعمال کرنے کا مشورہ دیا گیا ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سرپور ٹاون منڈل میں پلس پولیو خوراک کا استعمال کرے کیلئے منڈل سطحی پر 4062 نشانہ لگایا گیا ہے۔