پولیوشن پر کنٹرول کرنے انڈسٹریز کو ہدایت

شادنگر /2 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) شادنگر حلقہ کے کتور منڈل میں واقع انڈسٹریوں کا تلنگانہ ریاست وزیر صنعت جوپلی کرشنا راؤ ، وزیر صحت ڈاکٹر سی لکشما ریڈی ، مقامی رکن اسمبلی وائی انجیا ، ضلع کلکٹر محبوب نگر شریمتی سری دیوی نے دورہ کرتے ہوئے تفصیلی معائنہ کیا ۔ وزیر صنعت جوپلی کرشنا راؤ نے کہا کہ پولیوشن انڈسٹریوں سے اطراف و اکناف میں واقع زراعت اور عوام کی صحت متاثر اور نقصان ہونے کے قوی امکانات ہیں ۔ پولیوشن انڈسٹری مالکین برقی کی بچت کیلئے پولیوشن کو کھلی ہوا میں چھوڑ دیتے ہیں ۔ انڈسٹری مالکین پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جدید اور عصری ٹکنالوجی کا استعمال کریت ہوئے پولیوشن کی روک تھام کیلئے اقدامات کریں ۔ ورنہ قانونی کارروائی کرنے کا انتباہ دیتے ہوئے پولیوشن بورڈ کے اعلی عہدیداروں کو ہدایت دی کہ پولیوشن کی روک تھام کیلئے ٹھوس اور عملی اقدامات کریں ۔ تلنگانہ حکومت انڈسٹریوں کے قیام کے خواہشمندوں کو موقع فراہم کر رہی ہے تاکہ مقامی عوام کو روزگار کا موقع فراہم ہوسکے ۔ انہوں نے آئندہ آنے والی انڈسٹریاں پولیوشن سے پاک انڈسٹریوں کو موقع فراہم کرنے کی پابند ہے ۔ موجودہ پولیوشن انڈسٹریوں کے مالکین پر زور دیتے ہوئے کہا کہ انڈسٹریوں میں عصری ٹکنالوجی کا استعمال کریں ۔ جدید انڈسٹریوں کے قیام اور ہمہ اقسام کے اجازت نامہ جلد از جلد فراہم کرنے کیلئے سنجیدہ ہے ۔ وزیر صنعت جوپلی کرشنا راؤ ڈاکٹر سی لکشما ریڈی ضلع کلکٹر محبوب نگر شریمتی سری دیوی ، ایم ایل اے شادنگر وائی انجیا اور دیگر اعلی سرکاری عہدیداروں نے کتور منڈل کے سداپور علاقہ میں واقع سرکاری اراضی کا معائنہ کیا ۔ جوپلی کرشنا راؤ کے دورہ کتور منڈل انڈسٹری میں کچھ دیر کیلئے ہل چل مچھ گئی ۔ انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ تلنگانہ حکومت ترقیاتی ریاست بنانے کے ساتھ ساتھ صاف و شفاف ریاست بنانے کیلئے سنجیدہ ہے ۔ پولیوشن کی روک تھام میں ناکام انڈسٹریوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کا پولیوشن کنٹرول بورڈ کے ذمہ دار کو ہدایت دی ۔ اس موقع پر کتور منڈل تحصیلدار سی ایچ ناگیا ، وپرلہ پلی شنکر ، وینکٹ ریڈی کے علاوہ مقامی سیاسی قائدین اور سرکاری عہدیداروں کے علاوہ مقامی عوام بڑی تعداد میں موجود تھے ۔