عادل آباد۔12جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) محکمہ پولیس کے شادی خانہ کی تعمیر کی خاطر ایم پی فنڈ سے 50ہزار روپئے جاری کرنے کا تیقن عادل آباد رکن لوک سبھا مسٹر جی ناگیش نے شادی خانہ کے سنگ بنیاد کے موقع پر اپنے خطاب کے دوران دیا۔ مستقر عادل آباد کے پولیس ہیڈ کوارٹر میں پولیس افراد خاندان کی سہولت کی خاطر دو کروڑ روپیوں کے صرف سہ تعمیر کئے جانے والے شادی خانہ کو پولیس افراد تک ہی محدود نہ کرتے ہوئے عام افراد کے استعمال کو دینے کی خواہش مسٹر جی ناگیش نے ظاہر کی ۔ اس تقریب میں عادل آباد سپرنٹنڈنٹ پولیس ڈاکٹر ترون جوشی ‘ یوتھ مدہول حلقہ اسمبلی رکن مسٹر راتھوڑ باپو راؤ ‘ وٹھل ریڈی ‘ چیف پلاننگ آفیسر مسٹر شیخ میرا ‘ ڈی ایس پی مسٹر لکشمی نارائنا ‘ پولیس عہدیداروں کی تنظیم صدر مسٹر پوشی لنگم بھی موجود تھے ۔ اس موقع پرضلع ایس پی نے اپنے خطاب میں ضلع سے تعلق سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی کو بھی شادی خانہ تعمیر میں تعاون کرنے کی خواہش کیا ۔