ڈی ایس پی دفتر ظہیرآباد پر عوام کا دھرنا، متعلقہ عہدیداروں کی گرفتاری کا مطالبہ
نیالکل۔ /18 اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع سنگاریڈی نیالکل منڈل کے موضع بسنت پور میں دو دن قبل ملگی شیو راج کے پیش آئے قتل واردات میں ملوث افراد کو پولیس کی جانب سے تفتیش کے دوران موضع بسنت پور کا متوطن کرشنا 31سالہ گورنمنٹ ٹیچر ملازم ہائی اسکول میدک اپنے بھائی کے ہمراہ مٹل کنٹہ ریلوے اسٹیشن جارہا تھا حد نور پولیس نے اسے شک و شبہ کی بنیاد پر گرفتار کرتے ہوئے شدید زدوکوب کرتے ہوئے ہر اساں کیاں۔ محکمہ پولیس کی ہراسانی سے تنگ آکر کرشنا نامی شخص نے زرعی کھیت میں واقع درخت پر پھانسی ڈال کر خودکشی کرلی۔ اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی نلا ملا روی سرکل انسپکٹر کرشنا کشور نے موقع واردات پہنچ کر نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے گورنمنٹ ہاسپٹل ظہیرآباد منتقل کیا۔ افراد خاندان موضع اننت پور کی عوام نے محکمہ پولیس کی ہراسانی کے خلاف ڈی ایس پی آفس ظہیرآباد کے روبرو طویل احتجاجی دھرنا منظم کیا اور حد نور پولیس اسٹیشن کے عہدیداروں کو فوری برطرف کرنے کا پرزور مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کی ہراسانی سے تنگ آکر اس نوجوان کرشنا نے خود کشی کرلی ہے اور اس کی موت کا ذمہ دار محکمہ پولیس حد نور ہے۔ کافی دیر تک ظہیرآباد ٹریفک نظام درہم ہوگیا۔