حیدرآباد /6 اگست ( سیاست نیوز ) شہریوں کو سہولت اور پولیس خدمات کو فائدہ بخش اور آسان بنانے پر ایک شہری کی شکایت کی سماعت کیلئے شروع کردہ ڈائیل 100 سے بہترین نتائج برآمد ہو رہے ہیں ۔ تاہم ایک بیوی کی ڈائیل 100 پر شکایت نے شوہر کی خودکشی کا سبب بن گئی ۔ سکندرآباد کے علاقہ بلارم میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ جہاں 37 سالہ دیوی کمار نے خودکشی کرلی ۔ پیشہ سے خانگی ملازم دیوی کمار آدرش نگر علاقہ کا ساکن تھا ۔ یہ شخص سیندھی نوشی کرنے کا عادی تھا اورکثرت سے سیندھی نوشی کرتا تھا اور اکثر نشہ کی حالت میں بیوی سے لڑتا تھا ۔ گذشتہ روز اس کی بیوی نے ڈائیل 100 پر شکایت کردی اور پولیس اس شخص کے مکان پہونچ گئی اور دونوں میاں بیوی سے بات کرنے کے بعد شوہر کو پابند کیا اور پولیس چلی گئی ۔ اس بات سے دلبرداشتہ دیوی کمار نے خودکشی کرلی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔