سرسلہ۔ /29 اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) پولیس کے نام پر موٹر گاڑیوں کے مالکین کے خلاف دھاوے کرتے ہوئے وصولی کرنے والے نوجوانوں کی ٹولی سرسلہ ویملواڑہ کے متوطن کرانتی کمار، احمد، سری کانت، شیوا راما رامو، پروین مل کر ایک کار اور موٹر سیکل کو سرسلہ بائی پاس روڈ کے بازو کھڑا کرتے ہوئے وصولی کا دھندہ شروع کردیا۔ شراب اور سیندھی کا نشہ کرتے ہوئے سڑک پر آنے جانے والی گاڑیوں کو روک کر انہوں نے تنقیح شروع کردی۔ تنگلا پلی کے متوطن مہیش نامی شخص جو ٹاٹا آٹو لیکر جارہا تھا اسے روک لیا اور کاغذات بتانے کو کہا ۔ کاغذات نہیں ہیں کہنے پر حملہ کرکے مار پیٹ کی جس پر مہیش وہاں سے بھاگ کر پولیس کو 100نمبر پر کال کیا۔ ویملواڑہ کے ایک شخص کو روک کر ان نوجوانوں نے 300 روپئے ہتھیا لئے۔ اس طرح ان دونوں کو بھی مارپیٹ کرنے پر ان دونوں نوجوانوں نے بھی پولیس کو فون کردیا جس پر سرسلہ سی آئی وجئے کمار کی قیادت میں پولیس ٹیم وہاں پہنچ گئی اور پولیس کو دیکھتے ہی لٹیرے نوجوان وہاں سے فرار ہونے کی کوشش کی لیکن پولیس نے جھپٹ کر 6افراد کو گرفتار کرلیا۔ کار اور موٹر سیکل کو ضبط کرتے ہوئے تحقیقات شروع کردی۔
ووٹر کارڈ کو فوری آدھار سے
مربوط کرنے کا مشورہ
محبوب نگر۔/29اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع کے عوام جلد از جلد اپنے ووٹر کارڈ کو آدھار سے مربوط کروالیں۔ ضلع کلکٹر سری دیوی نے اپنے صحافتی بیان میں ضلع کے عوام سے اپیل کی۔ ریاستی الیکشن کمشنر بھنور لال کے ساتھ ویڈیو کانفرنس میں شریک ہونے کے بعد انہوں نے کہا کہ سرکاری سہولتوں سے استفادہ کیلئے آدھار کارڈ لازمی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا ووٹر شناختی کارڈ کو آدھار سے مربوط کرنے کی آخری تاریخ 10مئی مقرر ہے۔ انہوں نے سیاسی قائدین کے علاوہ سماجی، خانگی تنظیموں سے بھی اپیل کی کہ وہ اس ضمن میں آگئے آئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ووٹر کارڈ کو آدھار سے مربوط نہ کروانے والے ووٹ کے حق سے محروم ہوں گے۔