پولیس کی ہلاکتوں پر مصر میں 20 افراد کو سزائے موت

قاہرہ ۔ /2 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) مصر کی عدالت نے اسلام پسند معزول صدر محمد مرسی کی فوج کی جانب سے 13 پولیس ملازمین کی ہلاکت پر آج 20 افراد کو سزائے موت سنائی ہے ۔ عدالت نے 114 افراد کو 15 سال تاعمر قید کی سزاء سنائی ۔ کم عمر قیدیوں کو 10 سال کی سزاء سنائی ہے ۔ 21 دیگر قیدیوں کو رہا کردیا گیا ہے ۔ /14 اگست 2013 ء میں فوج کی جانب سے مرسی کی بیدخلی کے بعد موافق مرسی احتجاجیوں کو منتشر کرنے کیلئے طاقت کا استعمال کیا تھا ۔ اس کارروائی میں زائد از 700 افراد ہلاک ہوئے تھے ۔ اس کے فوری بعد برہم ہجوم نے پولیس اسٹیشن پر حملہ کیا تھا ۔