پولیس کی چوکسی سے نارائن کی لاپتہ لڑکیاں مل گیئں

نارائن پیٹ ۔ /10 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نارائن پیٹ کی تین مسلم لڑکیاں جو دسویں جماعت کی طالبات ہیں کل شام سے اچانک لاپتہ ہوگیئں تھیں ۔ نارائن پیٹ پولیس کی چوکسی سے آج صبح حیدرآباد کے نامپلی ریلوے اسٹیشن سے برآمد کرلی گئی ۔ کل شام لڑکیوں کے والدین نے اپنی بچیوں کی گمشدگی اور اسکول سے واپس نہیں لوٹنے کی شکایت درج کروائی تھی ۔ تین لڑکیاں جن کے نام پوشیدہ رکھے گئے ہیں کے منجملہ دو لڑکیاں گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول میں زیرتعلیم ہیں جبکہ ایک لڑکی خانگی اسکول میں پڑھتی ہیں ، ان تینوں لڑکیوں کو مشتبہ حالت میں ٹرین میں چڑھنے کے دوران گرفتار کرلیا گیا۔ شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہ لڑکیاں کلکتہ کے لئے روانہ ہورہی تھیں ۔ فوری طور پر تفصیلات کا علم نہ ہوسکا ۔ نارائن پیٹ ایس آئی مسٹر یلددری نے سیاست نیوز کو بتایا کہ ان لڑکیوں کو نارائن پیٹ لایا جارہا ہے ۔ ان کے آنے کے بعد ہی صحیح طور پر معلوم ہوسکے گا کہ آیا ان کو کوئی زبردستی لے جارہا تھا یا وہ اپنے طور پر جارہی تھیں ۔ بہرحال نارائن پیٹ پولیس کی چوکسی اور بروقت حرکت میں آنے سے تین جواں سال لڑکیوں کی زندگی برباد ہونے سے بچ گئی۔