پولیس کی بہتر کارکردگی کے لیے عوام کا تعاون ضروری

شاد نگر ۔ 11 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : ضلع محبوب نگر کے کتور منڈل مستقر میں جدید تعمیر کردہ شاد نگر رورل پولیس اسٹیشن بلڈنگ کا ڈی جی پی پرساد راؤ کے ہاتھوں افتتاح عمل میں آیا ۔ افتتاح کے بعد ڈی جی پی پرساد راؤ نے عمارت کا معائنہ کیا ۔ انہوں نے اس موقع پر کتور پولیس اسٹیشن میں منعقدہ پریس کانفرنس سے مخاطب کرتے ہوئے عوام کے درپیش مختلف مسائل کے حل کے لیے پولیس کے ساتھ عوامی تعاون کو ضروری قرار دیا ۔ لا اینڈ آرڈر کو بہتر بنانے کے لیے محکمہ پولیس ہر ممکنہ اقدامات کررہی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے قدم اٹھاتی ہے ۔ پولیس کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات میں صاف و شفاف اور مزید بہتری لانے کے لیے عوامی تعاون کے حصول کو اہم قرار دیا ۔ جدید تعمیر کردہ رورل پولیس اسٹیشن میں درکار تمام تر سہولتیں مہیا کروانے کا تیقن دیا ۔ میڈیا کے نمائندے کی جانب سے کئے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے ڈی جی پی پرساد راؤ نے کہا کہ اگر ریاستی حکومت سرکاری اراضی فراہم کرے گی تو پولیس کوارٹر تعمیر کروانے کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے کا تیقن دیا ۔

اور ایک سوال کے جواب میں ڈی جی پی نے کہا کہ سیول کیسوں میں اگر کوئی ناگہانی حالات پیدا ہونے کا خدشہ لاحق نظر آنے کی صورت میں پولیس لا اینڈ آرڈر کو کنٹرول کرنے کے مقصد سے مداخلت کرتے ہوئے حالات کو قابو میں رکھنے کی کوشش کرتی ہے ۔ اراضی کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد سے مختلف واقعات رونما ہورہے اگر کسی واقعہ میں دونوں فریقین راضی ہیں وہ مسئلہ حل ہونے کی امید ہوتی ہے ۔ کیس کے بعد بھی دونوں فریقین لوک عدالت سے رجوع ہوکر اپنے مسئلہ کو ختم کرسکتے ہیں ۔ ریاستی ڈی جی پی پرساد راؤ کی کتور پولیس اسٹیشن آمد پر پولیس کے اعلیٰ عہدیداروں نے شاندار خیر مقدم کیا ۔ اس موقع پر آئی جی راجندر ناتھ ریڈی ۔ ڈی آئی جی نوین چند ضلع ایس پی محبوب نگر ناگیندر کمار ، رکن اسمبلی شاد نگر چولہ پلی پرتاپ ریڈی ، مارکٹ کمیٹی چیرمین شاد نگر یادیا ،

شاد نگر ڈی ایس پی دورانا چارلو ، رورل سرکل انسپکٹر شاد نگر گنگا دھر ، شاد نگر سرکل انسپکٹر شریمتی نرملا ، آمنگل سرکل انسپکٹر فضل الرحمن ، کتور ایس آئی سی ایچ راجو ، کانگریس پارٹی قائد محمد علی خاں بابر ، اے پروین یادو کے علاوہ کندورگ کیشم پیٹ ، بالا نگر ایس آئز اور پولیس عہدیدار بڑی تعداد میں موجود تھے ۔ ڈی جی پی پرساد راؤ کی کتور آمد پر پولیس کے خصوصی دستہ نے سلامی پیش کی ۔ ڈی جی پی پرساد راؤ سے رکن اسمبلی شاد نگر چولہ پلی پرتاپ ریڈی نے ملاقات کرتے ہوئے شاد نگر میں ایک ٹرافک پولیس اسٹیشن کے قیام کے لیے نمائندگی کی ۔ اور شاد نگر رورل پولیس اسٹیشن کو مستقر شاد نگر میں قائم کرنے کا مطالبہ کیا ۔ رورل پولیس اسٹیشن کے حدود میں آنے والے چار پولیس اسٹیشنوں کے لیے سنٹر شاد نگر بہتر مقام ہے ۔ بعد ازاں ریاستی ڈی جی پی پرساد راؤ ضلع محبوب نگر میں منعقدہ دیگر پروگراموں میں شرکت کے لیے روانہ ہوگئے ۔۔