پولیس کیلئے سال 2014چیالنج ثابت: مہیندر ریڈی

حیدرآباد۔/27ڈسمبر، ( سیاست نیوز) سال 2014 میں جہاں سٹی پولیس نے اہم کامیابیاں حاصل کی وہیں پولیس کے لئے یہ سال چیلنج سے بھرا رہا۔ایک طرف فلم انڈسٹری کی اداکارہ شویتا باسو کا معاملہ تو دوسری طرف ارکان اسمبلی کے جھگڑے اور خود پولیس میں بدعنوان عہدیداروں کے چہرے منظر عام پر آئے۔ اس کے علاوہ روڈی شیٹر ایوب خان کی مبینہ فراری پولیس کیلئے ایک چیالنج ثابت ہوا۔ ایوب خاں کے خلاف پی ڈی ایکٹ کے تحت اور ایوب کی دوبئی فراری پر کمشنر پولیس کا کہنا ہے کہ ایوب جیسے روڈی شیٹر کی فراری پرجہاں تک اس کے خلاف کارروائی کا سوال ہے جب وہ حیدرآباد آئے گا تو اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ تاہم سٹی پولیس کمشنر نے چند قتل کے معاملات کی عدم یکسوئی اور شویتا باسو کے ساتھ موجود شخص کی نشاندہی کے بارے میں پولیس کی خاموشی کا کوئی جواب نہیں دیا۔