پولیس کو عصری آلات میں مہارت پیدا کرنے کی ہدایت

کریم نگر پولیس رائٹرس کے جائزہ اجلاس سے کمشنر کملاسن ریڈی کا خطاب

کریم نگر۔ 10 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) پولیس اسٹیشن کے انتظامیہ میں رائٹرس کا کردار اہم ہوتا ہے۔ اس بات کا اظہار پولیس کمشنر وی بی کملاسن ریڈی نے کیا۔ انہوں نے پولیس رائٹرس کے ساتھ جائزہ اجلاس منعقد کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ عصری طریقہ کار سے واقفیت ماہرین کے ساتھ شعور بیداری پیدا کرنے کی ہدایت دی اور کہا کہ بدلتے ہوئے حالات کے مطابق پولیس کے ہر شعبہ میں برسرخدمت ملازمین اپنے شعبہ سے متعلقہ کاموں سے بہتر انداز میں نمٹنے کیلئے مہارت پیدا کرنا ہوگا اور فرض شناس خدمات کی انجام ہی کا ثبوت دینا ہوگا۔ پولیس اسٹیشن میں درج کردہ مقدمات کی فوری یکسوئی میں عصری آلات کے استعمال سے آسانی ہوجاتی ہے اور وقت کی بچت بھی ہوتی ہے۔ شکایت کرنے والوں کو سہولت ہوجاتی ہے۔ پولیس کی کارکردگی کی ستائش کرتے ہوئے پولیس خدمات پر عوام کو بھروسہ ہوجانا ہے اور کہا کہ ریکارڈس میں کسی طرز عمل میں کسی بھی طرح کی کمزوری نہیں ہوپاتی۔ سی سی ٹی این ایس پراجیکٹ پنڈنگر کام سرعت کے ساتھ پورے کرلئے جانے چاہئے۔ پولیس اسٹیشن میں انتہائی ذمہ دارانہ خدمات کے ساتھ ریکارڈ کی حفاطت کی عمل آوری جیسے کاموں میں لاپرواہی نہ برتے اس وقت کیس کی تفصیلات کا اندراج کیا جانا چاہئے۔ مختلف قسم کے معلومات تفصیلات علیحدہ علیحدہ وقت ضرورت فوری دستیابی کیلئے نشاندہی کرکے رکھ لیا جائے۔ مقدمات کے اندراج میں بھی کوئی کسی قسم کا شک نہیں ہونا چاہئے۔ اگر شک ہو تو فوری درست کریں۔ اس اجلاس میں ایڈیشنل ڈی سی پی ایس سرینواس پی سی آر اور دیگر اعلیٰ عہدیدار موجود تھے۔