پولیس کو دستیاب چوکیدار کی علاج کے دوران موت

حیدرآباد 10 جنوری (سیاست نیوز) جوبلی ہلز پولیس کو دستیاب لاپتہ چوکیدار علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 75 سالہ بھیم بہادر جو پیشہ سے سکیوریٹی گارڈ تھا۔ جوبلی ہلز میں رہتا تھا وہ 5 جنوری کے دن اپنے مکان سے نکل تھا جو واپس نہیں لوٹا ۔ پولیس جوبلی ہلز نے گذشتہ روز اس شخص کو بے ہوشی کے عالم میں دستیاب کرلیا تھا جس کی موت ہوگئی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔