پولیس کو دستیاب نومولود نعش کی شناخت

حیدرآباد 19 ڈسمبر (سیاست نیوز) ہمایوں نگر پولیس نے نومولود نعش کی شناخت کرلی اور اس کے ورثہ کا پتہ چلالیا ہے جس کو کل ایک کچرے دان میں پھینک دیا گیا تھا ۔ بتایا جاتا ہے کہ ایک دن کی نومولود لڑکی کی نعش کو ہمایوں نگر پولیس نے پداماں ٹمپل کے قریب کچرہ دان سے برآمد کیا تھا اور نعش کو پنچنامہ کے بعد مردہ خانہ منتقل کردیا تھا ۔ پولیس ہمایوں نگر کے مطابق اس نومولود کی شناخت کرلی گئی ہے ۔ 25 سالہ ایم پشپا نامی خاتون جو ضلع محبوب نگر کی متوطن بتائی گئی ہے اس خاتون کو نیا پل میٹرونئی ہاسپٹل میں ایک لڑکی تولید ہوئی تھی ۔ تاہم اس کی نعش ہمایوں نگر کچرہ دان میں کس طرح پہونچی اس کی تحقیق میں پولیس لگی ہوئی ہے لڑکی مردہ یا زندہ تولید ہوئی تھی اس زوایہ سے بھی پولیس ہمایوں نگر مصروف تحقیقات ہے۔