پولیس کانسٹبل کے بہیمانہ قتل کا واقعہ

نظام آباد: 29؍ جولائی(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)شہر نظام آباد کے قلعہ روڈ بروڈ گلی میں کل رات ورنی پولیس اسٹیشن سے وابستہ پولیس کانسٹبل کا بہیمانہ قتل کی واردات پیش آئی ۔ تفصیلات کے بموجب ورنی پولیس اسٹیشن سے وابستہ پولیس کانسٹبل وینکٹیش کی بیوی اور لڑکی کو ہلاک کرنے کے الزام میں پولیس مقدمہ درج کیا گیا تھا اور حال ہی میں ضمانت پر رہا ہونے کے بعد دوبارہ ڈیوٹی پر جوائن کیا تھا اور اس کا لڑکا ننیہال میں تھا۔ وینکٹیش کل رات 10 بجے اپنے لڑکے کو لے جانے کیلئے بروڈ گلی میں واقع سسرالی مکان پہنچنے پر اس کے نسبتی برادرس اور اس کے درمیان زبردست جھگڑا ہونے پر اس پر حملہ کردیا اور وزنی پتھر ڈالنے کی وجہ سے وینکٹیش برسرموقع ہلاک ہوگیا ۔ اطلاع کے ملتے ہی IIٹائون سب انسپکٹر بوس کرن ، ٹائون سرکل انسپکٹر نرسنگ یادومقام حادثہ پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا اور نعش کو بعد پنچنامہ پوسٹ مارٹم کیلئے منتقل کیاگیا۔ پولیس IIٹائون اس کیس کو درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

بیوی کے ہاتھوں شوہر کا قتل
نظام آباد: 29؍ جولائی(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)شوہر کے ہراساں سے تنگ آکر خاتون نے شوہر کا قتل کردیا۔ یہ واقعہ ورنی منڈل کے ملارام گرام پنچایت پٹی بٹو تانڈہ میں پیش آیا۔ تفصیلات کے بموجب پٹی بٹو تانڈہ کے کے شیو لال کی اوٹ پلی کی جیوتی سے 11 سال قبل شادی انجام پائی تھی اور انہیں ایک لڑکا بھی ہے جیوتی کے اسی موضع سے تعلق رکھنے والے ایک شخص سے ناجائز تعلقات شک کی بناء پر شوہر شیول لال اسے ہراساں کررہا تھا جس پر ایک ماہ قبل دیہات میں پنچایت میں ان دونوں کا صلح کروایا ۔ لیکن شیو لال کل رات نشہ کی حالت میں جیوتی کو ہراساں کرنا شروع کیا تو جیوتی شوہر کے دونوں پیر باندھ گلے میں ساڑھی باندھ کر پھانسی دے دی۔ اطلاع ملنے پر بودھن رورل سی آئی سرینواس یہاں پہنچ کر حالات کاجائزہ لیا اور جیوتی سے پوچھ تاچھ کرنے پر بتایا کہ نشہ کی حالت میں اسے ہر روز زد و کوب کرنے اور ہراسانی سے تنگ آکر یہ اقدام کیا۔ پولیس ورنی اس کیس کو درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔