پولیس کانسٹبلس کے تقررات ، آج ادخال فارم کی آخری تاریخ

انٹر میڈیٹ کامیاب امیدوار اہل ، ادارہ سیاست کے تحت کوچنگ کلاس
حیدرآباد ۔ 3 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ اسٹیٹ پولیس رکروٹمنٹ بورڈ کے تحت پولیس کانسٹبلس کی 9 ہزار سے زائد جائیدادوں پر تقررات کے لیے انٹر میڈیٹ کامیاب امیدواروں کے لیے فارم آن لائن داخل کرنے کی آخری تاریخ 4 فروری مقرر ہے اور پہلے مرحلہ میں تحریری امتحان 3 اپریل کو 200 نشانات کا رہے گا ۔ اس میں کامیابی کے بعد دوسرے مرحلے کے دوڑ 100 میٹر ، 800 میٹر اور لانگ جمپ کے لیے طلب کیا جائے گا ۔ ادارہ سیاست کے زیر اہتمام عابد علی خاں آئی ہاسپٹل دارالشفاء میں جناب عبدالحفیط کے زیر نگرانی کوچنگ کلاسیس صبح کے اوقات میں سات بجے تا 11 بجے جاری ہیں ۔ جو امیدوار تا حال فارمس داخل نہیں کئے وہ فوری آج ویب سائٹ بند ہونے سے قبل فارم آن لائن داخل کردیں اس کے لیے تلنگانہ اسٹیٹ پولیس رکروٹمنٹ بورڈ کے ویب سائٹ کو ملاحظہ کریں ۔ جناب سید خالد محی الدین اسد سے صبح کے اوقات میں عابد علی خاں آئی ہاسپٹل میں رجوع ہو کر کوچنگ کلاسیس میں مفتشریک ہوسکتے ہیں ۔۔

 

میڈون ہاسپٹل پر مفت میڈیکل کیمپ
حیدرآباد ۔ 3 ۔ فروری : ( پریس نوٹ ) : میڈون ہاسپٹل کے زیر اہتمام 4 فروری تا 5 فروری کو 12 بجے دن تا 6 بجے شام ذیابیطس اور امراض قلب کیلئے مفت ہیلت کیمپ منعقد ہوگا ۔ ان امراض کے مد نظر جو خاموش قاتل ثابت ہوتے ہیں اور علاج کے کیمپ میں کنسلٹنسی ، بی پی چیک اپ ، بلڈ شوگر ، کولیسٹرال ، ای سی جی اور اگر ضرورت ہو تو 2D ایکو کی مفت جانچ ہوگی ۔ تفصیلات کیلئے 66633333 یا 23206666 پر ربط کریں ۔۔