حیدرآباد۔/20نومبر، ( سیاست نیوز) ریاستی سطح کے پولیس رکروٹمنٹ بورڈ نے آج مطالبہ کیا کہ 31 ڈسمبر 2012ء کو جاری کردہ اعلامیہ اور رواں سال 13 نومبر کو جاری ضمنی اعلامیہ کے مطابق ایس سی ٹی پولیس کانسٹبلس کی مختلف جائیدادوں کیلئے 40,70 امیدواروں کو عبوری طور پر منتخب کیا گیا ہے۔ جن کی فہرست www.apstatepolice.org پر جاری کردی گئی ہے۔ مستحق امیدواروں کی عدم دستیابی کے سبب 953 جائیدادوں پر بھرتیاں نہیں کی جاسکی ہیں۔ بورڈ کے مطابق تحریری امتحانات میں 16,499 امیدواروں نے تحریری امتحانات میں حصہ لیا تھا اور 7,922اہل قرار دیئے گئے تھے۔ جن کے منجملہ 1912 مرد اور 1,423 خواتین کو منتخب کیا گیا تھا۔