پولیس کانسٹبلس جائیدادوں کی مفت کوچنگ

کرنول میں پروفیسر سید امداد علی قادر کا صحافیوں سے خطاب
کرنول۔26 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) شہرکرنول کے عثمانیہ کالج میں علاقائی مرکز تعلیمی ترقی برائے اقلیتی طبقات کی جانب سے پولیس کانسٹبلس جائیدادوں کیلئے درخواست داخل کردہ امیدواروں کیلئے مفت کوچنگ کلاسیس کا اہتمام کیا جارہا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی ڈائرکٹر پروفیسر سید امداد علی قادری نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کیا ۔ سی ای ڈی ایم کی جانب سے ہر سال مسابقتی امتحانات کیلئے مفت کوچنگ کلاسیس کا اہتمام کرتے آرہے ہیں ۔ اسطرح اس سال پولیس کانسٹبل جائیدادوں کیلئے 2016ء کا اعلامیہ جاری کیا گیا ہے ‘ اس کیلئے حکومت آندھراپردیش کی جانب سے سی ای ڈی ایم کی نگرانی میں شہر کرنول کے عثمانیہ کالج میں مفت کوچنگ کلاسیس کے ساتھ ساتھ اسٹیڈی مٹیریل بھی مفت تقسیم کیا جائے گا ۔ انہوں نے اقلیتوں سے گذارش کی ہے کہ اس سنہری موقع سے استفادہ کریں ۔ درخواست گزار پولیس کانسٹبل جائیداد کیلئے آن لائن کردہ درخواست فارم اور دسویں جماعت کی مارکس میمو زیراکس اوردو عدد پاسپورٹ سائز فوٹوز کے ساتھ اس ماہ کی 30 اگست 2016ء تک ہمارے دفتر میں درخواست داخل کریں ۔ یکم ستمبر سے کلاسیس کا اغاز ہوگا اور مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9494555961  ‘ 9441761178 پر ربط پیدا کریں ۔