پولیس چوکی پر شورش پسندوں کا حملہ 27 ہلاک

کابل ۔ 17 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک افغان عہدیدار کے مطابق شمال مغربی مدغیز صوبہ میں ایک پولیس چوکی پر کئے گئے شورش پسندوں کے حملہ میں کم و بیش 27 پولیس افسران ہلاک ہوگئے۔ دریں اثناء صوبائی گورنر کے ترجمان جمشید شہابی نے یہ بھی بتایا کہ پیر کی ابتدائی ساعتوں میں فائرنگ کے تبادلہ میں 22 طالبان ہلاک اور 16 زخمی بھی ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مہلوکین میں ریزرو یونٹ کے پولیس کمانڈر عبدالحکیم بھی شامل ہیں جو دراصل قلعہ نو کے علاقہ میں کئے گئے حملہ میں جاں بحق ہوئے حالانکہ اب تک کسی گروپ نے حملوں کی ذمہ داری نہیں لی ہے تاہم شہابی کا ماننا ہیکہ یہ حملہ طالبان کے سواء کوئی اور نہیں کرسکتا کیونکہ طالبان کا اس علاقہ میں کافی دبدبہ ہے اور وہ اکثر افغان سیکوریٹی فورسیس پر حملے کرتے رہتے ہیں۔