ورنگل۔19 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) فرضی انکاؤنٹر کا الزام بے بنیاد‘ ورنگل رورل ایس پی امبر کشورجا کا صحافتی بیان ‘ ضلع ورنگل میں ہوئے انکاؤنٹر پر انقلابی ادیب ورا ورا راؤ کی جانب سے حکومت اور پولیس پر شدید الزام لگایا تھا کہ ورنگل کا انکاؤنٹر فرضی تھا لیکن یہ الزام سراسر علط ہے ۔ گذشتہ سات آٹھ سال سے پُرامن ضلع کے گھنٹے جنگلاتی دیہی قبائلی علاقوں میں بادبارہ ماؤسٹ کی سرگرمیوں کی اطلاعات پر بھی پولیس نے تلاشی مہم کی ۔ اس دوران ماؤسٹوں کی جانب سے پولیس پر فائرنگ کی گئی ۔ پولیس جوابی فائرنگ میں 2نکسلائٹس کی موت واقع ہوئی ۔ پولیس کی جانب سے خود حفاظتی کے تحت جوابی فائرنگ کرنا پڑا ۔ ورا ورا راؤ کی جانب سے غلط الزام لگایا تھا کہ مہلوک نکسلائٹ 23سالہ شروتی اور 27سالہ ودیا ساگر ریڈی کو جسمانی اذیب تھرڈ ڈگری ہراسانی کے بعد ایسڈ ڈال کر ہلاک کیا گیا جو کہ سراسر علط ہے ۔ ضلع ایس پی نے کہا کہ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ ماؤسٹ دوبارہ ضلع ورنگل کے جنگلاتی علاقہ میں قدم جمع رہے ہیں اور ان کی سرگرمیاں بھیتیز ہوچکی ہیں ۔ ان ہی اطلاعات پر پولیس سرگرمی سے تلاشی مہم چلائی جس کے دوران یہ حادثہ پیش آیا ۔