پولیس پر صندل کے اسمگلرس کا حملہ

حیدرآباد۔26مئی ( پی ٹی آئی) ضلع چتور کے جنگلات میں آج سرخ صندل کے اسمگلروں کی ایک ٹولی نے پولیس ٹیم پر پتھروں سے حملہ کردیا جس پر پولیس کو ہوا میں فائرنگ کرنی پڑی ۔ بعدازاں 2کروڑ روپئے مالیتی سرخ صندل کی لکڑی ضبط کرلی گئی ۔ یہ واقعہ چندور گیری ٹاؤن کے قریبی اس وقت پیش آیا جب پولیس ٹیم کو یہ اطلاع ملی کہ جنگلاتی علاقہ سے سرخ صندل کی اسمگلنگ کی جارہی ہے ۔ پولیس نے اسمگلرس کی تلاش شروع کردی ۔ پولیس کا سامنا ہونے پر اسمگلرس نے پتھروں سے حملہ کردیا جس کے خلاف پولیس کو بھی فائرنگ کرنی پڑی ۔ بتایا جاتا ہیکہ تقریباً 200 لکڑ ہارے اور اسمگلرس لاری میں سرخ صندل کی لکڑی بھررہے تھے ۔