پولیس ٹریننگ کالج کی اراضی پر قبضہ کی کوشش پر ایک شخص گرفتار

حیدرآباد۔/2اپریل، ( سیاست نیوز) پولیس ٹریننگ کالج کی اراضی پر قبضہ کی کوشش کرنے والے ایک شخص کو فلک نما پولیس نے گرفتار کرلیا۔ انسپکٹر مسٹر ایم سریندر کمار کے بموجب فاطمہ نگر میں واقع پولیس ٹریننگ کالج کی 350مربع گز اراضی کو غیر مجاز طور پر حصار بندی کرتے ہوئے 56سالہ محمد ادریس نے قبضہ کی ناکام کوشش کی۔ پولیس کو اس بات کا پتہ چلنے پر 3مارچ کو ایک مقدمہ درج کیا گیا تھا اور وہ پولیس کو مطلوب تھا۔ فلک نما پولیس نے ادریس کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا۔