حیدرآباد 3 ڈسمبر (سیاست نیوز) پولیس ٹرانسپورٹ آرگنائزیشن پیٹلہ برج حیدرآباد 6 اور 7 ڈسمبر کو پرانی گاڑیوں اور دیگر اشیاء کا ہراج کررہی ہے۔ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (پی ٹی او) راجہ رام کے بموجب 98 گاڑیوں، 470 بیاٹریاں، 1107 ٹائر کا ہراج مقرر کیا گیا ہے۔ خواہشمند افراد اِس ہراج میں حصہ لے سکتے ہیں اور متعلقہ عہدیدار کے فون نمبر 9440900926 پر ربط کرسکتے ہیں۔