پولیس میں تقررات کیلئے مفت ٹریننگ کیمپ

ورنگل۔/11اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جناب خالد سعید آرگنائز فری پولیس بھرتی ٹریننگ کیمپ کے بموجب ہیومن ویلفیر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ورنگل میں مسلم نوجوانوں کی پولیس میں بھرتی کیلئے فری ٹریننگ کیمپ افتتاحی تقریب 12اپریل سٹی فنکشن ہال ایل بی نگر ورنگل 11بجے دن منعقد ہوگی۔ جس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے گریٹر میونسپل کارپوریشن ایڈیشنل کمشنر جناب شاہد مسعود، سرکل انسپکٹر سی سی ایس ایس ایم علی، محمد ڈاکٹر الدین کیمپ ڈائرکٹر کے علاوہ ڈاکٹر انیس صدیقی صدر شانتی سنگھم، عبدالباسط طاہر نائب صدر اسلامیہ ایجوکیشن سوسائٹی، ڈاکٹر معزز الدین موظف پرنسپل فزیکل ایجوکیشن کالج کاکتیہ یونیورسٹی، ڈاکٹر رضا ملک، صفدر بیگ، محمد ابوبکر ٹی آر ایس قائد، شیخ احمد مسیح الدین، ڈاکٹر عبدالعزیز، محمد یوسف، ایم اے ستار و دیگر شرکت کریں گے۔ ورنگل میں تجربہ کار ٹرینر کی نگرانی میں کیمپ منعقد کیا جارہا ہے۔ اب تک 278 امیدواروں نے محکمہ پولیس میں بھرتی کیلئے منعقدہ فری تربیتی کیمپ میں حصہ لینے کیلئے درخواستیں داخل کی ہیں جن میں 101 ایس آئی پوسٹ کیلئے اور 177 کانسٹبل کیلئے ۔ ان تمام کو بعد فجر اسلامییہ کالج گراؤنڈ میں فزیکل ٹریننگ دی جائے گی اور کوچنگ کلاسیس اسلامک انفارمیشن سنٹر پوچما میدان ورنگل میں تجربہ کار اساتذہ کی نگرانی میں دی جائے گی۔ مزید تفصیلات کیلئے سیل نمبر 9700686804 پر ربط کریں۔