پولیس میں بھرتی کیلئے تربیتی پروگرام

بانسواڑہ /2 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نویز ) حکومت تلنگانہ محکمہ پولیس میں بھرتی کیلئے خدمت خلق سوسائٹی نظام آباد کی جانب سے تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا جارہا ہے ۔ اس سلسلہ میں محمد صمیم کنوینر نظام آباد نے مختلف مقامات کا دورہ کرتے ہوئے بانسواڑہ پہونچکر صحافیوں کو بتلاتے ہوئے کہا کہ حکومت تلنگانہ محکمہ پولیس میں عنقریب مختلف جائیدادوں پر تقررات کااعلامیہ جاری کرنے جارہا ہے ۔ جس میں کانسٹیبل اور سب انسپکٹر کی تقریباً 7000 ہزار جائیدادوں پر تقررات کئے جانے والے ہیں ۔ اس طرح سے اضلاع میں 60 روزہ پولیس بھرتی کیلئے تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا جانے والا ہے ۔ محمد صمیم کنوینر خدمت خلق سوسائٹی نظام آباد نے کہا کہ پولیس بھرتی کیلئے بھرپور فائدہ اُٹھانے کیلئے مسلم نوجوان خواہشمند کو اس کام کیلئے ماہر ٹرینر اور انسٹرکٹرس کی خدمات حاصل کی جانے والی ہے ۔ کانسٹیبل کیلئے انٹرمیڈیٹ تعلیم عمر 18 تا 22 سال ایس آئی کیلئے تعلیم گریجویٹ عمر 21 تا 25 سال ہونی چاہئے ۔ مسٹر محمد صمیم کنوینر نے صحافیوں کو بتلاتے ہوئے کہا کہ پولیس بھرتی کیلئے حد عمر میں BC کیلئے 3 سال اور ایس سی ، ایس ٹی کیلئے 5 سال کی رعایت ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے دوران نوجوانوں کی جسمانی اہلیت Physical Fitness اور تھیوری امتحان Theory Exam کی تیاری کروائی جائے گی ۔ اس لئے نوجوانوں کو پولیس بھرتی کیلئے تربیتی پروگرام سے فوری استفادہ حاصل کرنے کی خواہش کی ۔ مزید تفصیلات کیلئے محمد التمش سے ربط پیدا کریں 9866767155 کے علاوہ محمد صمیم کنوینر 9491536787 پر بھی ربط کریں ۔