سنگاریڈی 31 ؍جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ڈی جی پی پی مہیندر ریڈی نے ڈی جی پی آفس حیدرآباد میں ریاست تلنگانہ کے تمام اضلاع کے پولیس اسو سی ایشن قائدین کے ہمراہ ایک اجلاس منعقد کیا جس میں متحدہ ضلع میدک کی جانب سے سنگاریڈی پولیس اسو سی ایشن کے صدر درگاریڈی ‘ جنرل سکریٹری آصف علی ‘ نائب صدر دھر ما اور رامیندر ریڈی و دیگر نے شرکت کر تے ہوئے متحدہ ضلع میدک پولیس کے مسائل جیسے ریاست میں نئے اضلاع کی تشکیل کے بعد آر ڈر ٹو سرو احکامات کے مطابق مختلف اضلاع میں اپنی خدمات انجام دینے والے پولیس ملا زمین کے مسائل ‘ سفر الا ونس کے علاوہ دیگر الاونس میں اضافہ اور پولیس کا نسٹبل سے ہیڈ کانسٹبلس کے عہدوں پر ترقی و دیگر مسائل پر مبنی ایک یاد داشت ڈی جی پی کے حوالے کئے جس پر ڈی جی پی مہیندر ریڈی نے اپنے مثبت ردعمل کا اظہار کر تے ہوئے جلد یکسوئی کا تیقن دیا۔