ضلع میں دیگر ریاستوں کے سارقوں کا داخلہ ، گشتی ٹیم ناکافی
یلاریڈی /31 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ایک زمانہ میں پرامن علاقہ کہلانے والا ناگی ریڈی پیٹ کچھ عرصہ سے لگاتار جرائم و شورش کے واقعات رونما ہونے پر اب پولیس کی نظر میں یہ علاقہ کشیدگی کا مرکز بن رہا ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ علاقہ ضلع سرحد پر واقع ہونے سے بھی ماضی میں دیگر ریاستوں کے سارقوں کو پولیس نے تعاقب کیا اور کچھ سارقوں کو گرفتار بھی کرنے کے واقعات ہیں ۔ فی الوقت ناگی ریڈی پیٹ پولیس اسٹیشن میں ناکافی پولیس عملہ رہنے پر تحفظاتی خدمات کیلئے پولیس عملہ ہونے پر بہترین خدمات ہوا کرتی تھیں لیکن اب حالات کچھ برعکس ہیں ۔ ناگی ریڈی پیٹ پولیس اسٹیشن میں سب انسپکٹر دو اے ایس آئی چار ہیڈ کانسٹیبل 21 کانسٹیبل اور چھ افراد ہوم گارڈ ہونا ہے ۔ لیکن فی الوقت ایس آئی کے ساتھ ایک اے ایس آئی ، ایک ہیڈ کانسٹیبل ، چھ کانسٹیبل اور تین ہوم گارڈ خدمات انجام دے رہے ہیں ۔ دو اے ایس آئی میں ایک اے ایس آئی مسٹر دیواکر ، ایس آئی کی تربیت کیلئے دو ماہ قبل کریم نگر گئے ہوئے ہیں اور ہیڈ کانسٹیبل میں ایک انورادھا ایک سال قبل نصراللہ آباد کو ڈپٹیشن پر گئیں ہیں اور ایک روم سنگھ ایک ماہ قبل طویل رخصت پر گئے ہیں ۔ فی الوقت ہیڈ کانسٹیبل نرسیا ، واحد فرد ہیں اسٹیشن پر خدمات انجام دے رہے ہیں ۔ کانسٹیبلس صرف نو افراد ہی ہیں ۔ ان میں دو کانسٹیبل ڈی ایس پی آفس یلاریڈی کو اور ایک کانسٹیبل کو سرکل انسپکٹر یلاریڈی آفس کیلئے بھیجا گیا تھا ۔ یہ لوگ گذشتہ ایک سال سے یلاریڈی میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ اسٹیشن کو یلاریڈی سے دو کانسٹیبل پٹلم اسٹیشن سے ایک کانسٹیبل کو ناگی ریڈی پیٹ طلب کیا گیا ہے اور چھ ہوم گارڈ کیلئے صرف تین ہوم گارڈ ہی مقرر ہیں ۔ اس سرحدی منڈل کو میدک ضلع چند کیلومیٹر پر ہی واقع رہنے سے دیگر ریاستوں کے عادی سارقوں کیلئے پسندیدہ علاقہ ہونے لگا ہے ۔ ماضی میں میدک پر سرقہ کرکے ناگی ریڈی پیٹ یلاریڈی نظام ساگر اور پٹلم منڈلوں سے مہاراشٹرا کا رخ کر رہے سارقوں کو ناگی ریڈی پیٹ پولیس گرفتار کرنے کے واقعات ہیں ۔ 2016 ء میں میدک ضلع مستقر پر ATM میں سرقہ کرنے والے سارقوں کو پکڑنے کی کوشش کرنے پر میدک کے پولیس کو چکما دے کر ناگی ریڈی پیٹ منڈل سے داخل ہوکر راہ فرار ہونے میں کامیاب رہے ۔ اس سے قبل منڈل پولیس نصف شب گشت کرتے تب کے سب انسپکٹر ستیش ریڈی نے اپنے عملہ کے ساتھ مل کر گاڑیوں کی تنقیح کرکے میدک ضلع میں سرقہ کرکے بائیک پر فرار ہونے والے دو وسارقوں کو گرفتار کیا تھا اور ان سے تفتیش کے بعد بین ریاستی سارق ٹیم کو گرفتار کرکے ان کے ہاں سے کثرت سے سونا اور چاندی نقد رقم ضبط کی گئی تھی ۔