پولیس عہدیداروں کو چوکس رہنے کی ہدایت

عادل آباد 4 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع نلگنڈہ کے سوریہ پیٹ میں نا معلوم افراد کی جانب سے پولیس پر حملہ کے پیش نظر عادل آباد ضلع ایس پی مسٹر ترون جوشی ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ ضلع کے تمام پولیس عہدیداروں کو مخاطب ہوکر سواریوں کی تلاش کے دوران چوکنا رہنے کی ہدایت دی ۔ ریلوے اسٹیشن ‘بس اسپٹیشن کے علاوہ دیگر مقامات سے گذرنے والے کسی بھی سواری کی تلاشی لینے کا مشورہ دیا۔ پولیس جوانوں کے ہمراہ ایس آئی اور دیگر عہدیدار کی موجودگی میں تلاشی کا کام انجام دینے کا جہاں ایک طرف مشورہ دیا وہیں دوسری طرف تلاشی مہم میں خانگی لباس میں موجودہ پولیس عملہ کی شرکت کو بھی لازمی قرار دیا ۔شاہراہ سے گذنرے والی سواریوں کے سامنے انتباہ کا بورڈ دکھانے کے بعد تلاشی کام کو انجام دینے کا مشورہ دیا ۔ ہنموان جینتی کے دوران دیگر مقامات کے علاوہ نرمل ‘بھینسہ اور عادل آباد میں پولیس انتظامات کی ستائش کرتے ہوئے مواضعات کی سطح پر خدمات انجام دینے والے پولیس جوانوں کو پر زور پابندی سے اپنے مقرر کردہ مواضعات پہنچ کر مقامی عوام سے تال میل بنائے رکھنے اور کسی بھی ناگہانی صورتحال کی اطلاع متعلقہ پولیس عہدیداروں کو دینے کی ہدایت دی ۔ ویڈیو کانفرنس کے دوران ایڈیشنل ایس پی مسٹر ٹی پانا مسا ریڈی اسپیشل برانچ انسپکٹر مسٹر ای پروین ‘اے کروناکر ‘سرکل انسپکٹر مسرز رگھو ‘لوچی ریڈی ‘ہری چند ‘سرینواس بھی موجود تھے ۔