پولیس سے خوفزدہ کمسن سارق کی خودکشی

حیدرآباد 10 نومبر (سیاست نیوز) سرقہ کے دوران رنگے ہاتھوں پکڑنے جانے پر پولیس کی کارروائی سے خوفزدہ کمسن لڑکے نے خودکشی کرلی۔ بتایاجاتا ہے کہ 13 سالہ رکی جیمس ساکن سنتوش نگر کالونی، جواہر نگر کو کل شام ایکلویا میں واقع ایک دکان میں 5ہزار روپئے نقد رقم کا سرقہ کرنے کے دوران اسے مبینہ طور پر رنگے ہاتھوں پکڑ لیا گیا تھا ۔ جیمس پولیس کی کارروائی سے خوفزدہ ہوگیا تھا اور اس نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔