پولیس سے بچنے ایک شخص بلندی سے گرکر زخمی

حیدرآباد /10 مارچ ( سیاست نیوز ) مادھاپور علاقہ میں پولیس کارروائی سے بچنے کیلئے ایک شخص مشتبہ طور پر بلندی سے گرکر شدید زخمی ہوگیا ۔ جس کی حالت تشویش ناک بتائی گئی ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ ایک خفیہ اطلاع سائبرآباد کی اسپیشل آپریشن ٹیم مادھاپور کے علاقہ کے ایک اپارٹمنٹ میں پہونچی اور ڈی بلاک میں جاری قمار بازی کے ٹھکانے پر دھاوا کیا ۔ اس دھاوے میں پولیس تین لاکھ نقد رقم 12 سیل فون اور 10افراد کو حراست میں لے لیا تاہم اس دوران پولیس سے بچنے کی کوشش میں کوکٹ پلی علاقہ کا ساکن سریش بابو شدید زخمی ہوگیا ۔ ذرائع کے مطابق سریش بابو نے عمارت کی چوتھی منزل سے چھلانگ لگادی تاہم اس بات کی سرکاری ذرائع سے تصدیق نہ ہوسکی ۔ اس زخمی شخص کو مقامی ہاسپٹل منتقل کیا گیا ہے جہاں اس کی حالت تشویش ناک بتائی گئی ہے ۔