نظام آباد:29؍ مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)تلنگانہ پولیس ریکروٹمنٹ کے تحت پولیس ملازمین کی بھرتی عمل میں لائی جارہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار بٹالین کے آئی جی سرینواس رائو نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کی تقسیم کے بعد پولیس ملازمین کو تلنگانہ میں کام کرنے کا موقع حاصل ہوا ہے۔متحدہ ریاست میں دور دراز کے مقامات پر بٹالین کے ملازمین کو ڈیوٹی انجام دینے پڑتا تھا لیکن اب حیدرآباد اور عادل آباد کے علاوہ دیگر مقامات پر جانا نہیں پڑرہا ہے اور حکومت بٹالین کیلئے کئی اقدامات کررہی ہے اور نئی گاڑیوں کو بھی فراہم کیا ہے سابق میں بٹالین کیلئے فنڈس کی منظوری میں تاخیر ہورہی تھی ۔ تلنگانہ حکومت کے قیام کے بعد زیر التواء بقیہ جات کی ادائیگی عمل میں لائی جارہی ہے مسٹر سرینواس رائو نے ساتویں بٹالین کے ملازمین کیلئے قائم کردہ جم و دیگر کا افتتاح کیا اور اس سے استفادہ حاصل کرنے کی خواہش کی۔آئی جی مسٹر سرینواس رائو نے پولیس دربار کا بھی انعقاد عمل میں لایا اور ملازمین کے مسائل سے بھی واقفیت حاصل کی ۔اس موقع پر کمانڈنٹ وائی سرینواس رائو، اسسٹنٹ کمانڈنٹ وینکٹ راملوو دیگر بھی موجود تھے۔