پولیس تلاشی کے دوران کرناٹک سے منتقلی پر کارروائی

کریم نگر۔/24جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جنا سینا پارٹی قائد پون کلیان تلنگانہ کا جو دورہ کررہے ہیں اس کی تمام تر ہدایت کاری کے سی آر کی ہے۔ اس بات کا الزام ٹی پی سی سی نائب صدر سابق وزیر سریدھر بابو نے لگایا۔ پداپلی ضلع حلقہ اسمبلی کی نمائندگی کررہے سریدھر بابو نے کہا کہ پون کلیان متحدہ ضلع کریم نگر کا دورہ کرتے ہوئے اداکارانہ طرز پر جھلکیاں جو دکھارہے ہیں وہ بھی تفریحی انداز میں ہی عوام مظاہرہ کررہے ہیں تلنگانہ کانگریس کا عطیہ ہے تلنگانہ کے عوام نے پون کلیان کی تذلیل کی تھی اور اس طرح کے تذلیل آمیز بیانات پون کلیان نے تلنگانہ کے عوام کے بارے میں دیئے تھے کیا وہ یہ بھول گئے، کیا ہمیشہ تلنگانہ کے خلاف منہ کھولنے والے پون کلیان کو اب اس علاقہ کا دورہ کرنے کے پیچھے کیا اغراض ہیں، سریدھر بابو نے کہا کہ ایک فلم اداکار سے ملنے اور دیکھنے کیلئے آجانا یہ ایک حقیقت ہے لیکن سیاست ایک علحدہ چیز ہے، فلم اداکاری کی شہرت علحدہ ہے یہ غور کرلیا جائے۔ دریں اثناء سابق رکن پارلیمنٹ پونم پربھاکر نے سوال کیا کہ ہارڈ اسمارٹ سی ایم کے سی آر کہنے کیلئے فلم اداکار جنا سینا صدر پون کلیان سی ایم کے پاس سے کس قدر معاوضہ حاصل کرلیا ہے ۔ تما پور منڈل سلطان پور موضع کے پاس گرام پنچایت کے سامنے سرپنچ چناؤ میں بدلاؤ لانے وارڈ ممبرز کے ذریعہ سرپنچ کے انتخاب کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کے پروگرام میں حصہ لیتے ہوئے سرپنچ کا چناؤ بھی راست عوام کی تائید سے کئے جانے کو برقرار رکھنے کا مطالبہ کیا۔