یلاریڈی۔/28جون، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل ناگی ریڈی پیٹ پولیس اسٹیشن کے مختلف ریکارڈ کا یلاریڈی سرکل انسپکٹر مسٹر راما کرشنا نے معائنہ کیا۔ انہوں نے اچانک منڈل کا دورہ کرتے ہوئے تنقیح کی اور اسٹیشن حدود کیسس کے بارے میں سب انسپکٹر مسٹر پورنیشور سے معلومات حاصل کی۔ رات دیر گئے تک آبادی والے علاقوں کی گشت کرتے رہنے کے احکام دیئے، تاش کھیلنے والوں پر اور بلٹ شاپس نائزطور پر چلانے والوں پر کڑی نظر رکھنے کا مشورہ دیا۔ رات کے اوقات مشتبہ افراد کو پوچھ تاچھ کرکے مکمل تفصیلات حاصل کرنے کو کہا۔