پولیس اسٹیشن کے روبرو اقدام خودسوزی کرنے والی خاتون کی موت

شوہراور پڑوسی کے خلاف مقدمہ ، شوہر پر بیوی کی کردارکشی کا الزام
حیدرآباد /6 ستمبر ( سیاست نیوز ) سکندرآباد کے علاقہ بوئن پلی پولیس اسٹیشن روبرو خودسوزی کرنے والی خاتون فوت ہوگئی ۔ تاہم پولیس نے اس خاتون 20 سالہ ببیتا کی موت پر اس کے شوہر اور ایک پڑوسی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ یاد رہے کہ ببیتا نے 4 ستمبر کے دن یہ انتہائی اقدام کیا تھا ۔ پولیس نے تحقیقات میں چونکا دینے والی حقیقت سے آشکار کیا ۔ اس خاتون کو بدنام کرنے اور اس کے کردار کو داغدار بنانے میں شوہر کا اہم رول تھا ۔ جس نے پڑوسی کی مدد سے اپنی بیوی کو عریاں ویڈیو گرافی کروائی ساتھی پڑوسی وینکٹیشن کو اپنے مکان میں طلب کرتے ہوئے ببیتا کا شوہر دنیش بیوی کے باتھ روم کی تصاویر نکلوایا کرتا تھا اور اس طرح خاتون کے کردار کو بدنام کیا کرتا تھا اور خود بیوی کو ذہنی اور جسمانی اذیت پہونچا رہا تھا ۔ پولیس بوئن پلی نے بتایا کہ دنیش اس کی بیوی ببیتا سے علحدگی اختیار کرنا چاہتا تھا ۔ جس کی اصل وجہ دو لڑکیوں کی تولید بتایا جاتا ہے ۔ حالانکہ تاڑبن علاقہ کے ساکنان ببیتا اور دنیش نے 4 سال قبل سال 2014 میں پسند سے لو میاریج کیا تھا اور شادی کے بعد اس بات سے دنیش کافی پریشان تھا اور بیوی سے پیچھا چھڑانا چاہتا تھا ۔ ذرائع کے مطابق اس خاتون کو شوہر کی جانب سے کافی ہراسانی کا سامنا تھا ۔ جس نے سابق میں بھی دو مرتبہ اس طرح کا انتہائی اقدام کیا تھا ۔ ایک مرتبہ خاتون نے پھانسی لیکر انتہائی اقدام کی کوشش کی تھی اور ایک مرتبہ زائد گولیوں کا استعمال کریا تھا ۔ جس نے 4 ستمبر کے دن پولیس اسٹیشن کے روبرو انتہائی اقدام کیا تھا ۔ بوئن پلی پولیس نے اس خاتون کی موت کے سلسلہ میں شوہر اور پڑوسی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔