پولیس اسٹیشن کا معائنہ اور تنقیح

پرگی ۔ 9 ۔ جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع رنگاریڈی ایس پی نوین کمار نے آج یہاں پولیس اسٹیشن کا معائنہ کیا اور ہر پولیس اسٹیشن ریکارڈس کی جانچ پڑتال کی گئی اور کیسوں کے بارے میں بھی تفصیلات حاصل کی اور یہ بھی کہا کہ ہر ایک پولیس اسٹیشن میں صاف صفائی کا خاص خیال رکھنا ضروری ہے ۔ کوئی پنڈنگ کیس نہ رکھیں عوام کے ساتھ ہمدردی سے پیش آنا ۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس عہدیدار چھوٹے بڑے گاؤں کا دورہ کرتے ہوئے مقامی حالات سے آگہی حاصل کریں ۔ ایس پی نوین کے ساتھ پرگی کے سی آئی پرساد ، وقار آباد ڈی ایس پی سوامی اور دیگر پولیس عہدیدار بھی تھے ۔