رشوت خوری کے خلاف انتباہ، نظام آباد میں جائزہ اجلاس، پولیس کمشنر کا خطاب
نظام آباد :20 ؍جون( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )پولیس کمشنر مسٹر کارتیکیا نے کمشنریٹ کے علاقہ میں واقع پولیس اسٹیشنوں میں پیپر لیس عمل کو انجام دینے کی ماتحت عہدیداروں کو ہدایت دی ۔ کل شام کمشنریٹ کے پولیس عہدیداروں کے ساتھ ایک جائزہ اجلاس منعقد کیا اور اس موقع پر پولیس اسٹیشن سطح پر درج کئے جانے واقعات کی تفصیلی طور پر جائزہ لیا اور زیر التواء مقدمات کی یکسوئی کیلئے ہدایت دی اور عوام کو فراہم کی جانے والی سہولتوں کے بارے میں بھی دریافت کیا ۔ پولیس اسٹیشن کو آنے والے درخواست گذاروں کے ساتھ انصاف کرنے اور رشوت خوری کیخلاف سخت انتباہ دیا اور عوام میں اعتماد کو بحال کرنے کیلئے اقدامات کریں تاکہ پولیس کا وقار متاثر نہ ہوسکے ۔ پولیس اسٹیشن میں درج کئے جانے والے کیسوں کی تفصیلات درج کرنے کیلئے ٹیاب یا آئی پا ڈ کا استعمال کریں ۔ کورٹ کے کیس اور دیگر تمام تفصیلات کو اندراج کرنے کی اور کیسوں کی تحقیق کے بارے میں بھی تفصیلات فراہم کریں ۔ اب تک ہونے والے واقعات اور اس کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے زیر التواء کیسوں کو جلداز جلد یکسوئی کرنے کی ہدایت دی دیتے ہوئے جرائم کے روک تھام کیلئے اقدامات کرنے اور پولیس اسٹیشن سطح پر نگاہ رکھتے ہوئے چوری ، ڈاکہ زنی کے واقعات میں کمی واقع کیلئے راتوں میں طلائی گردی اور پولیس کے دستوں کو تعینات کرنے کی ہدایت دی اور رات کے اوقات میں گاڑیوں کی تلاشی اور چوری ، رہزنی و دیگر واقعات میں کمی کیلئے اقدامات اور سڑک حادثات میں کمی کیلئے اقدامات کرنے اور آٹو اور جیپوں میں مسافروں کی تعداد قواعد کے مطابق چلانے کی ہدایت دی ۔ غیر ضمانتی وارنٹ کی یکسوئی کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دینے کی ہدایت دی ۔ غیر سماجی عناصروں پر نظر رکھتے ہوئے غیر قانونی سرگرمیوں کیخلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت دی ۔ اس اجلاس میں اڈیشنل ڈی سی پی لا ء اینڈ آرڈر سریدھر ریڈی ، اڈیشنل ڈی سی پی اڈمن رام ریڈی و دیگر عہدیدار بھی موجود تھے ۔