کوبیر (عادل آباد)۔ 30 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آج مستقر کوبیر پولیس اسٹیشن میں ایس آئی ڈی رمیش نے نمائندہ سیاست کو بتایا کہ حکومت کی جانب سے چلائی جارہی صاف صفائی مہم ’’سوچھ بھارت‘‘ کے طرز پر کوبیر پولیس اسٹیشن میں صفائی مہم کا آغاز کیا گیا۔ بعدازاں اے ایس آئی بابو نے اس وقت موجود پولیس جوانوں سے پولیس اسٹیشن کی صاف صفائی کی گئی۔ اس دوران احاطہ میں شجرکاری کرتے ہوئے دوسری جانب والی بال گراؤنڈ کی صفائی کی گئی۔ اس طرح سے پولیس اسٹیشن کی صاف صفائی میں پولیس جوانوں نے حصہ لے کر صفائی مہم کا اہتمام کیا۔