حیدرآباد۔ 4۔ ستمبر ( سیاست نیوز ) پولیس اسٹیشن میں خاتون کی چپل سے پٹائی کرنے والے کانسٹیبل کو معطل کردیا گیا۔ یہ واقعہ آندھراپردیش کے ضلع گنٹور میں پیش آیا تھا۔اس تصویرکے سوشل میڈیاپر وائرل ہونے کے ساتھ ہی سنسنی پھیل گئی تھی ۔اس خاتون کو اے پی کے ضلع گنٹورکے نگراپالیم پولیس اسٹیشن پوچھ تاچھ کے لئے لایاگیاتھا۔ہیڈ کانسٹیبل وینکٹیشور راؤ نے فرش پر بیٹھی اس خاتون کی چپل سے پٹائی کردی تھی۔