ویملواڑہ۔/10اکٹوبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ویملواڑہ کے پولیس اسٹیشن میں آج چہارشنبہ 11 بجے دن ایک شخص نے اپنے جسم پر کیروسین ڈال کر خودکشی کرنے کی کوشش پر وہاں موجود پولیس ملازمین نے اسے روک دیا۔ تھوڑی دیر کیلئے علاقہ میں کھلبلی مچ گئی۔ تفصیلات کے بموجب سرسلہ کا شخص وشواتم نے چند دن قبل اپنی کار کو دھرم پوری کے شخص راجیا راجیشور کو فروخت کردیا تھا لیکن خریداری کرنے والے گاڑی لینے کے دوران چند روپئے دیئے تھے اور باقی رقم تقریباً 70 ہزار روپئے کچھ دنوں میں دینے کا وعدہ کیا تھا لیکن 4 مہینے گذرنے پر بھی رقم دینے سے انکار کیا اور اس پر ظلم کرنے لگے۔ وشواتم نے ان کے خلاف ویملواڑہ پولیس اسٹیشن میں کیس درج کرایا تھا لیکن ان افراد نے اسے رقم نہیں دی۔ جس سے دلبرداشتہ ہوکر وشواتم نے کیروسین ڈال کر خودکشی کی کوشش کی۔ پولیس ملازمین نے اسے سمجھایا اور اس کی رقم دلانے کا تیقن دیا۔
مانگنور میں لاری کنال میں گرگئی
مانگنور۔/10 اکٹوبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) رائچور حیدرآباد قومی شاہراہ پر واقع مانگنور کے موضع گوڈے بلور میں برج کی تعمیر اور سڑک کی خستہ حالی کے باعث کرناٹک سے آرہی سامان سے لدی لاری کنال میں گر پڑی اگرچیکہ لاری ڈرائیور محفوظ ہے تاہم کنٹراکٹر کی لاپرواہی اورسڑک کے کاموں میں سُست روی کے باعث روڈ پر چلنے والی گاڑیوں اور مسافرین کو سخت تکلیف اور دشواری پیش آرہی ہے اور مسافرین نے ذمہ داروں اور کنٹراکٹرس پر زور دیا کہ وہ اس طرح کاموں کے پاس خطرہ کے نشان لگوادیں۔