کریم نگر میں منعقدہ تربیتی پروگرام سے ڈی ایس پی سرینواس کا خطاب
کریم نگر۔/20ڈسمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) پولیس اسٹیشن میں رسپشن پر مامور خدمت گذار پولیس ملازمین کو چاہیئے کہ جو بھی درخواست گذار یا شکایت کنندہ رجوع ہو اسے اطمینان بخش جواب ، درخواست قبول کریں۔ بد اخلاقی سے ، غصہ اور عدم توجہ کے ساتھ پیش نہ آنا چاہیئے۔ اطمینان بخش خدمات انجام دیں، ایڈیشنل ڈی ایس پی ( انتظامیہ ) ایس سرینواس نے یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ درخواست گذاروں کے لئے جو نشستیں ہوتی ہیں ان پر انہیں بیٹھنے کیلئے کہا جائے اور ان کی شکایت پوری توجہ کے ساتھ سنیں۔ اس کے بعد ان کی شکایت کی یکسوئی کیلئے تحقیقات کا آغاز کرنے کا مشورہ دیا۔ کریم نگر کمشنریٹ کے حدود کے پولیس اسٹیشنوں پر خدمات انجام دینے والے ملازمین پولیس کو چہارشنبہ ایک روزہ تربیت کا اہتمام کیا گیا۔ اس تربیتی پروگرام سے انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شکایت کرنے کیلئے آنے والے فریادی کا خوش اخلاقی سے خیرمقدم کیا جائے۔ اسے یہ محسوس نہ ہونا چاہیئے کہ اس کی شکایت پر توجہ نہیں دی گئی ہے۔ لاپرواہی سے ہاں ٹھیک ہے کارروائی کی جائے گی ، درخواست دے دی ہے نا جایئے ۔ شکایت تحریری ہو تو لے کر اخلاق سے کہا جائے فوری تحقیقات کرتے ہوئے آپ کی شکایت دور کی جائے گی کہتے ہوئے مطمئن کرکے بھیجنے کا مشورہ دیا۔ پولیس اسٹیشن میں ہر طرح کے معاملات ، مسائل پیش آتے ہیں ان سبھی کی جانکاری ہونا چاہیئے۔ ان پر کس طرح قابو پایا جاسکتا ہے اس کا تجربہ ہونا چاہیئے۔ ہمیشہ عصری سہولتوں کے بارے میں معلومات حاصل کرنی چاہیئے۔ نت نئی ایجادات سے واقفیت ہونی چاہیئے اور آلات سے کس طرح استفادہ کیا جاسکتا ہے، معدنیات حاصل کرلینے جستجو ہونا چاہیئے۔