پولکی شوروم کا لارڈ بازار میں آج افتتاح

حیدرآباد ۔ 13 ۔ جولائی : ( پریس نوٹ) : موتیوں کے شہر حیدرآباد میں 14 جولائی کو ابوالحسنات کامپلکس روبرو جلو خانہ کمان لارڈ بازار میں جیویلری کے نئے شوروم پولکی کا افتتاح عمل میں آرہا ہے ۔ اس شوروم میں معزز خواتین اور دو شیزاؤں کے لیے حیدرآباد کے روایتی انداز کے نکلس کا غیر معمولی کلکشن پیش کیا جارہا ہے ۔ خواتین کے لیے شاندار ایر رنگس ، خوبصورت ڈیزائن سے آراستہ چوڑیاں ، حیدرآبادی جوڑے اور ہینڈ بیاگس کا لا محدود کلکشن پیش کیا جائے گا جو امریکی ڈائمنڈ اور کندن نگینوں سے آراستہ ہوں گے ۔ خواتین کے لیے نتھ ، ہینڈ پنجہ ، ماتھا پٹی ، مانگ ٹیکہ ، کراؤن اور ہیر کلپس کا کثیر اسٹاک موجود رہے گا ۔ پولکی شوروم کے افتتاح کے موقع پر انتظامیہ کی جانب سے 14 جولائی تا 16 جولائی تین دنوں کے لیے خصوصی ڈسکاونٹ اسکیم پیش کی جارہی ہے جس کے دوران خواتین 1500 روپئے کے بعد صرف 999 روپئے ادا کرسکتے ہیں اسی طرح 3000 روپئے کی خریدی پر 1999 روپئے اور 5000 روپئے کی خریدی پر 2999 روپئے ہی ادا کرنا پڑے گا ۔۔