نارائن پیٹ۔/29مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) پولنگ کی چٹھیاں تقسیم کرنے کی ذمہ داری آنگن واڑی ٹیچروں کو تفویض کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے آنگن واڑی ٹیچروں نے کمشنر بلدیہ سمیا نے دفتر بلدیہ میں ملاقات کی اور احتجاج کیا آنگن واڑی ٹیچروں نے بتایا کہ ووٹروں کا اندراج، ووٹروں کے شناختی کارڈز کی تقسیم کے معاملے تک آنگن واڑی ٹیچروں کی خدمات حاصل کی گئی تھیں۔ مگر پولنگ چٹھیوں کی تقسیم کو مہیلا سنگموں کے حوالے کئے جانے پر ناراضگی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر بالرام سی آئی ٹی یو ڈیویژن سکریٹری نے کہا کہ ہر وارڈ کی سطح پر مکان کی شناخت، افراد خاندان سے واقفیت، رائے دہندوں کی معلومات آنگن واڑی اساتذہ کو حاصل رہتی ہے۔ کیونکہ سابق میں وہ ووٹروں کا اندراج، شناختی کارڈ کی تقسیم کے عمل کا حصہ تھے۔ بعد ازاں کمشنر بلدیہ سمیا نے آر ڈی او سے بذریعہ فون اس موضوع پر مشاورت کی آرڈی او کے احکامات پر کمشنر بلدیہ نے کہا کہ پولنگ چٹھیوں کی تقسیم کا کام وہ آنگن واڑی اساتذہ کے سپرد کررہے ہیں۔