میدک میں پارلیمانی انتخابات کے انتظامات کا جائزہ ‘ کلکٹر کے دھرما ریڈی کا خطاب
میدک ۔ 10 ؍ مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع کلکٹر میدک مسٹر کے دھرماریڈی نے کہاکہ مجوزہ لوک سبھا انتخابات کے لئے بحیثیت نوڈل آفیسر س ‘ سیکٹوریل آفیسرس ‘ فلائنگ اسکوائیڈ ٹیم میں شامل آفیسرس کو چاہئے کہ اپنے فرائض سے متعلق الرٹ دیتے ہوئے خدمات انجام دیں ۔ دوران انتخابات تمام تر تفصیلات بروقت ریٹرننگ آفیسر کو پہنچاتے رہیں ۔ لوک سبھا الیکشن سے متعلق ایک اہم اجلاس دفتر انٹیگریٹیڈ کامپلکس آڈیٹوریم میں منعقد ہوا جس میں ضلع کلکٹر مسٹر ریڈی نے کہا کہ سبھی متعین الیکشن عہدیداروں کو چاہے کہ الیکشن کمیشن کے قواعد کے مطابق خدمات انجام دیں ۔ اس طرح ضلع کلکٹر نے کہا کہ یہ پولنگ مرکز پر بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے انتظامات کرنا ہوگا ۔ قبل ازیں لوک سبھا حلقہ میں پولنگ مراکز کے طور پر لئے جانے والی عمارتوں کا مکمل سروے و معائنہ کرتے ہوئے اگر کہیں ٹائلیٹس جیسی بنیادی سہولتیں نہ ہوں تو ان سہولتوں کی فراہمی کے انتظامات کر یں ۔ اس طرح ریٹرننگ آفسر ضلع کلکٹر نے کہا کہ سرکاری عمارتوں ‘ سرکاری میدانوں میں الیکشن کے اجلاس بھی مقرر ہونا چاہئے ۔ انہوں نے کہاکہ اگر کسی سیاسی جماعت کی جانب سے سرکاری املاک پر جسے کروائے جائیں تو سخت قانونی کارروائی انجام دیں ۔ ریٹرننگ آفسر دھرماریڈی نے کہا کہ خانگی املاک و عمارتوں پر انتخابی مہم سے متعلق اشتہارات یا وال رائٹنگ کرنا ہو تو مالکین سے اجازت حاصل کرنا ہوگا ۔ ورنہ مالکین کی جانب سے شکایت وصول ہو تو قانونی کارروائی کی جائیگی ۔ انہوں نے الیکشن عہدیداروں سے کہاکہ انتخابی دن کے لئے پولنگ مرکز کو میٹرئیل لیکر آنے والے عہدیداروں کے آنے سے قبل پولنگ مرکز پر برقی سہولت کے انتظامات بھی کردینا چاہئے ۔ رائے دہی کا آغاز ٹھیک 7 بجے صبح کر دینا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی مشین کے ذریعہ (ماک پولنگ) کروائی گئی ہے تو اس رائے دہی کو خارج کر دینا چاہئے ۔ ا س اجلاس میں ڈی آر او مسٹر ستیاراماراو توپران ‘ سدی پیٹ ‘ سنگاریڈی کے آر ڈی او کے علاوہ سپرنٹنڈنٹ کلکٹریٹ نجیب احمد اور سکیٹوریل آفیسرس فلائنگ اسکوائیڈ ٹیم شامل عہدیدار کے علاوہ دیگر عہدیدار بھی موجود تھے ۔