پولنگ سلپس کی صدفیصد تقسیم کی ہدایت

کریم نگر۔25اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) عام انتخابات 2014ء کے پولنگ کیلئے پول سلپس کی تقسیم 100% فیصد انجام دینے اور یہ کام کو ایک دو دن میں مکمل کرنے ضلع الیکشن عہدیدار ضلع کلکٹر ایم ویرا برہمیا نے چہارشنبہ کو انہوں نے انتخابات کی تیاریوں کے ضمن میں گورنمنٹ جونیئر کالج ماناکنڈور میں حلقہ اسمبلی ماناکنڈور ای وی ایم کمیشنگ کے کام کی تنقیح کی ۔ پولنگ عملے کے تعیناتی آرڈرس کی تقسیم ‘ پولنگ اشیاء کی تیاری ‘ پول سلپس کی تقسیم اور دیگر اُمور کا جائزہ لیا بعد ازاں گٹو دودیناپلی ‘ ونگایاگوڈم میں گھروں کو انہوں نے جاکر پولنگ سلپس کی تقسیم کی ‘ تفصیلات عوام سے دریافت کی ۔ اس موقع پر عوام نے کہا کہ پچھلے دو دن سے یہ کام ہورہا ہے ۔بعد ازاں گورنمنٹ جونیر کالج حضورآباد ‘ ایم پی پی دفتر حسن آباد میں متعلقہ اسمبلی حلقہ جات کی ای وی ایمس کمیشنگ کے کام کی تنقیح کی ۔ ریٹرننگ عہدیداران سے انتخابی تیاریوں کی تفصیلات حاصل کی ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ دو پارلیمنٹ ‘13اسمبلی حلقہ جات کیلئے انتخابات کی تمام تیاریاں مکمل کی گئی ۔ اس ماہ کی 30تاریخ کو صبح 7 بجے تا شام 6 بجے تک پولنگ منعقد کی جائے گی ۔ ضلع میں 3419پولنگ مراکز میں 2825945 افراد اپنے حق رائے دہی سے استفادہ کریں گے ۔ رائے دہندگان میں 1407800 خواتین ‘1417995 مرد ہیں ‘ 150 دیگر ہیں ۔ 35000 افراد عملے کو انتخابی فرائض کی انجام دہی تیار رکھا گیا ۔ سیاسی پارٹیاں و انتخابی میدان میں موجود امیدواران انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرے تاکہ آزادانہ ‘ پُرامن طور پر انتخاب کے انعقاد ہوسکے۔ اس پروگرام میں ریٹرننگ عہدیداران منیتا‘ این مدھو سدن ‘ تحصیلداران و دیگر نے شرکت کی ۔