پوسٹ پیڈ گاہکوں کے لیے ’ ایرٹیل ‘ کا مائی پلان فیملی متعارف

حیدرآباد ۔ 9 ۔ مارچ : ( پریس نوٹ ) : بھارتی ایرٹیل ’ ایرٹیل ‘ ہندوستان کے سب سے بڑا ٹیلی کام سرویسیس پرووائیڈر نے مائی پلان فیملی کو متعارف کرنے کا اعلان کیا جو ہندوستانی ٹیلی کمیونیکیشنس انڈسٹری میں پوسٹ پیڈ کے زمرہ میں نئی اختراع ہے جس سے گاہک اپنے پوسٹ پیڈ پلان کو نہ صرف ٹیلر ۔ میک کرسکتے ہیں بلکہ اپنی فیملی کے ساتھ فوائد بانٹ سکتے ہیں ۔ ایرٹیل کا مائی پلان فیملی ہر ماہ 99 روپئے کی ادائیگی کے ذریعہ بیکار یا زائد خرچ سے بچنے کے لیے فیملی ممبرس کو شامل ہونے کی اجازت دیتا ہے ۔ یہ نیا پلان گاہکوں کو فیملی استعمال کی ترجیحات کی بنیاد پر پوسٹ پیڈ پلانس کو کسٹمائز کرنے کے قابل بناتا ہے ۔ گاہک بنیادی نمبر کے طور پر ایک نمبر کا انتخاب کرسکتا ہے جو مائی پلان کے لیے ہوسٹ ہوگا ۔ پرائمری اکاونٹ ہولڈر اپنے یوسیج کی ترجیح کی بنیاد پر 3 رینٹل اختیارات 799 روپئے ، 999 روپئے اور 1,599 روپئے میں سے کسی بھی رینٹل پلان کو منتخب کرسکتے ہیں جو علی الترتیب 35 ، 50 اور 90 مائی پیاک یونٹس کی اجازت دے گا ۔ گاہک اپنے پلان کو کسٹم میڈ اضافی فوائد سے استفادہ کے لیے مائی بوسٹرس کے ساتھ اپنے پلان کو ٹاپ اپ کرسکتے ہیں ۔ گاہک کو صرف 0-88000-88000 پر کال کرنا ہے یا airtel.in/myplan پر لاگ آن کرنا ہے یا پھر ملک بھر میں کسی بھی ایرٹیل اسٹور تشریف لاکر صرف چند کلکس کے ذریعہ ایرٹیل مائی پلان فیملی کو ایکٹیویٹ کیا جاسکتا ہے ۔۔