پوسٹ میٹرک ویمنس ہاسٹل میں داخلے کیلئے درخواستیں مطلوب

کریم نگر /18 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ڈسٹرکٹ میناریٹی ویلفیر آفیسر کریم نگر بی ایس لتا کے بموجب محکمہ اقلیتی بہبود کریم نگر کے ذریعہ 2014-15 سال کیلئے مختلف اضلاع سے غیر مقامی طلباء یعنی کریم نگر شہر سے 5 کیلومیٹر سے زیادہ دوری پر رہنے والے کریم نگر مستقر کے کالجوں میں زیر تعلیم اقلیتی طالبات سے پوسٹ میٹرک گرلز ہاسپٹل میں 50 طالبات کے داخلے کیلئے درخواستیں طلب کی جارہی ہیں ۔ طالبات کے والدین کی سالانہ آمدنی ایک لاکھ روپئے تک ہو ۔ انٹر ، ڈگری ، پی جی ، ڈی ایڈ ، بی ایڈ ، ٹیکنیکل ، پروفیشنل ، میڈیکل کورسیس میں زیر تعلیم طالبات درخواست دینے کے اہل ہیں ۔ درخواست فارمس دفتر ضلع اقلیتی بہبود میں و ہاسٹل ویلفیر آفیسر گورنمنٹ ویمنس ڈگری کالج کریم نگر پوسٹ میٹرک میں دستیاب ہیں ۔ لہذا اس موقع پر اقلیتی طالبات کو استفادہ کرنے بی ایس ضلع اقلیتی بہبودی آفیسر نے ایک صحافتی بیان میں خواہش کی ۔ مزید تفصیلات کیلئے 9177948928 یا 0878-2245956 پر ربط کریں ۔