یلاریڈی ۔ 23جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل لنگم پیٹ کے علاقہ نلامڈگو پوسٹ مین فصیح کے خلاف کارروائی کرنے لنگم پیٹ پوسٹ ماسٹر مسٹر وینو سے موضع کی عوام نے شکایت کی ۔ نلامڈگو علاقہ سے تعلق رکھنے والا گوپال ٹریپل آئی ٹی باسارا میں اسسٹنٹ پروفیسر ملازمت کیلئے درخوسات داخل کیا جس پر اسے 14جولائی کو کال لیٹر موضع کو پہنچا ‘ مگر پوسٹ مین نے اسے 18جولائی دوپہر 12بجے کال لیٹر حوالے کیا ۔ لفافہ کھول کر دیکھنے پر پتلا چلا کہ 18جولائی صبح 10:30 بجے اصل اسنادات کے ساتھ پتہ پر پہنچنے کی ہدایت درج تھی ۔ اسی طرح موضع کے رہنے والے اور دو طلبہ کو نظام آباد آئی ٹی آئی میں درخواست دی تھی جس پر انہیں 14جولائی کو نظام آباد میں کونسلنگ کیلئے طلب کرتے ہوئے آئی ٹی آئی ذمہ داروں نے کال لیٹر روانہ کیا کو اس پوسٹ مین نے ایک طالب علم کو 15 اور ایک کو 16جولائی کو حوالے کیا ۔ پوسٹ مین کی لاپرواہی سے طلبہ کا مستقبل داؤ پرلگ رہا ہے کہہ کر علاقہ کی عوام نے برہمی کا اظہار کیا اور فوری اس کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ۔ اطلاعات کے مطابق پوسٹ مین فصیح کی خرابی صحت کے سبب وقت پر کال لیٹرس نہیں پہنچا سکا جس سے طلبہ کی فنی تعلیم پر منفی اثر پڑا ۔ لاپرواہی اس قدر بھی نہ ہو کہ دوسروں کا مستقبل تاریک ہوجائے ۔ سرکاری خدمات کی ذمہ داریاں مذاق نہیں جس کو لاپرواہی کے ساتھ ادا کی جائے ۔